مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سود سمیت احتساب ہوگا، فیصل واوڈا


کراچی(قدرت روزنامہ) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سود سمیت احتساب ہوگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر اللہ تعالی کا احسان ہے اور کسی کا نہیں۔ بھولا میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری ماں جو اس دنیا میں نہیں ہے ( اللہ جنت نصیب کرے) ان کی بیماری کے دوران فیصلہ کرنے والوں نے مجھ پر جرمانہ لگایا تھا اور پگڑی اچھالی تھی۔احتساب تو ان کا بھی ہوگا،سود سمیت۔ اس کے لیے مجھے 20 سال ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا پھر شکر ادا کرتا ہوں کہ فیصل واوڈا کے کندھوں پر رکھ کے میاں نواز شریف اور دیگر ماشااللہ سے اہل ہونے جا رہے ہیں۔ پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ لنگڑی لولی ن لیگ کا وزیراعظم اسی واوڈا کے کندھے کا سہارا لے کر اقتدار میں آ رہا ہے۔ بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کہیں پر تیر کہیں پر نشانہ، اتنا جلدی تو تندور سے نان نہیں بنتا جتنی جلدی اس کام کی پڑی ہے۔ واہ کیا کمال ملک ہے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

23 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

33 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

57 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago