الیکشن ملتوی کرنے کیلئے قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے منظور ہونے والی قراردادوں کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں انتخابات ملتوی کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت کرتی ہے۔
گوہر خان نے کہا کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے، عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی اور غیر جمہوری قرارداد کی مںظوری عدالتِ عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہینِ عدالت ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عام انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدام کرے۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

5 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

6 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

9 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

12 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

12 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

18 mins ago