پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا

کراچی (قدرت روزنامہ) جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 800 پوائنٹس تک گرالیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 64 ہزار 514 پر کیا۔

کاروباری حجم ہفتے کی باقی چار دنوں کی اوسط سے 52 فیصد زائد 94 کروڑ شیئرز رہا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا۔ دوسرے سیشن کے آغاز پر سینیٹ کی الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر انڈیکس میں فوری 800 پوائنٹس کی گراوٹ رہی۔ البتہ کاروبار اختتام تک گراوٹ 124 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 35 کروڑ روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12 ارب روپے اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے۔

Recent Posts

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

21 mins ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

23 mins ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

28 mins ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

49 mins ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

52 mins ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

54 mins ago