انتخابات کے التواء سے متعلق قرار داد پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد منظور ہونے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں منظور ہونیوالی قرار داد سےانتخابات کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ، الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی صرف سپریم کورٹ کے حکم پر ہی ہوسکتی ہے۔
