وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش خطرات سے خبردار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری بقا کو درپیش خطرات میں سے ایک ہے جس کا ہماری دنیا کو سامنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مضر گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اس کے باوجود ہم ان دس ممالک میں سے ایک ہیں جو دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہوئے ہم نے ایک انقلابی ماحولیاتی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ دس ارب درخت لگانے کی سونامی مہم کے توسط سے پاکستان میں نئے سرے سے جنگلات اگا رہے ہیں۔

ہم قدرتی آماجگاہوں کو محفوظ بنا رہے ہیں اور قابلِ تجدید توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی عالمی وبا،اس کے سبب معاشی بدحالی اور موسمیاتی ایمرجنسی کے تین طرفہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئےہمیں ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کیا جس میں انہوں نے کشمیرمیں مظالم پربھارت کیخلاف جنگی جرائم کا کیس چلانے کا مطالبہ بھی کیا اور اس کے علاوہ منی لانڈرنگ ، افغانستان اور بھارت کے جنگی جنون جیسے معاملات پر بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کرے، افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کی تو20سالہ محنت ضائع نہیں ہوگی۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

6 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

24 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago