انتخابات کے التواء سے متعلق قرار داد کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے اپنے سینیٹر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کے معاملے پرسنیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے .


سنیٹربہرہ مند تنگی کو نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے جاری کیا، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نےایوان میں پارٹی کا مؤقف پیش نہ کرکےپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ،پاکستان پیپلز پارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے ،ایک ہفتے میں آپ کی جانب سے جواب نہ آیا تو انضباطی کارروائی کی جائے گی .

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری اور بلاول کا مؤقف ہے الیکشن میں لمحے کی بھی تاخیر نہ ہو .

. .

متعلقہ خبریں