قلات اور منگچر میں برف باری، شدید سردی میں لوگ بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم

قلات، منگچر(قدرت روزنامہ) قلات شہر و گردونواح میں موسلادھار بارش جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی، سرخین، محمد تاوہ، نیچارہ، کپوتو میں برفباری، کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے ہربوئی کا رخ کرلیا، قلات میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ، بارش و برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ، گیس مکمل غائب، عوام کو مشکلات، تفصیلات کے مطابق قلات شہر سمیت دیگر دیہی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، شدید سردی میں گیس مکمل غائب جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی جاری، شدید سردی میں گیس پریشر بدستور مکمل بند ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . دوسری جانب متعدد سیاحوں نے برفباری کے خوبصورت مناظر دیکھنے اور برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے کوہ ہربوئی کا رخ کرلیا جہاں پر کچی سڑک اور عدم سہولیات پر انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں نے کوہ ہربوئی کے راستے کی پختگی، کوہ ہربوئی کو نیشنل پارک کا درجہ دینے اور ریسٹ ہاوس سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا قلات میں گیس بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا .

منگچر شہر اور گردونواح میں بارش کوہ ہربوئی کوہ ماران پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے بارش برفباری کے بعد یخ بستہ ہواں کے ساتھ سردی کی شدت میں تیزی آگئی محکمہ موسمیات کے مطابق منگچر شہر گردونواح میں 18 ملی میٹر بارش جبکہ پہاڑوں پر 3 اینچ تک برف پڑی ہے جبکہ منگچر قلات کی درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیاگیا ہے بارش برفباری کے بعد بھی :گیس کی مکمل بندش بجلی کی آنکھ مچولی ٹرپنگ کا سلسلہ نہ رک سکا شہری پریشان شہریوں تاجروں کو انتہائی ازیت میں مبتلا کر رکھا شہریوں نے کہا کہ بلوچستان سے نکلے والے سوئی گیس پورے پاکستان کو مل رہا ہیں مگر بدقسمت بلوچستان جہاں سردیوں کے دوران اپنے بحال بچوں کو بچانے اور امور خانہ داری کیلے گیس میسر نہیں ہیں اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات شہر گردونواح میں گیس پریشر بحال اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمے کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں