پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی16قومی اور51صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی16قومی اور51صوبائی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی 16قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے12جبکہ 51صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے42ناموں کا اعلان کیا گیا،این اے 251کے لئے عبدالباقی مردانزئی،این اے252کے لئے اسرار ترین این اے254کے لئے غلام فرید رئیسانی امیدوار ہونگے،این اے256سے میر عبدالرحمن زہری،این اے257سے عبدالوہاب بزنجو اور این اے259سے حاجی ملک شاہ گورگیج امیدوار ہونگے،این اے261سے نواب ثناء اللہ زہری این اے262سے حاجی رمضان اچکزئی این اے263سے روزی خان کاکڑ امیدوار ہونگے،این اے264سے نوابزادہ جمال رئیسانی این اے 256خان محمد ترین جبکہ این اے 266سے نذر محمد کاکڑ امیدوار ہونگے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے پی بی 1سے سردار عبدالرحیم، پی بی4سے سردار محمد حنیف موسی خیل پی بی5سے شمس الدین حرمزئی امیدوار ہونگے،پی بی8سردار سرفراز ڈومکی، پی بی9سے میر نصیب اللہ مری پی بی10سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی کے امیدوارہونگے،پی بی11سے نوابزادہ سیف اللہ مگسی پی بی12حاجی مولا داد پی بی13میر صادق عمرانی جبکہ پی بی14سردار غلام رسول عمرانی امیدوار ہونگے،پی بی16میر چنگیز جمالی، پی بی17سردار فیصل جمالی پی بی18نواب ثناء اللہ زہری پی بی 19آغا شکیل درانی امیدوار ہونگے،پی بی21علی حسن زہری، پی بی22محمد حسن جاموٹ پی بی23عبدالقدوس بزنجو امیدوار ہونگے۔

پی بی32میر ظہور بلیدی، پی بی27سے میر عبدالرؤف رند، پی بی28سے میر اصغر رند پی بی 29سے میر کفایت اللہ امیدوار ہونگے، پی بی30سے آغا شاہ حسین، پی بی32عارف محمد حسنی، پی بی35سے نوابزادہ نعمت اللہ پی بی37سردار نور احمد بنگلزئی امیدوار ہونگے، پی بی38عبدالشکور کاکڑ، پی بی39سے محمد شریف خلجی پی بی41سے نور الدین کاکڑ پی بی 44سے عبید گورگیج امیدوار ہونگے،پی بی45سے علی مدد جتک پی بی47سے عبدالحکیم کاکڑ، پی بی49سید جمال عبدالناصر پی بی51سے اکبر خان اچکزئی امیدوار ہونگے۔

WhatsApp
Get Alert