ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فلنڈ نہیں ملی۔

WhatsApp
Get Alert