بیرون ملک سے کورونا کی نئی قسم کے 2 مشتبہ مریضوں کی پاکستان آمد، قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی
کراچی (قدرت روزنامہ) ایئرپورٹ ہیلتھ حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 2مسافروں میں کووڈ کے نئے ویرینٹ کی مشتبہ علامات پائی گئی تھیں جس پر نئے ویرینٹ جے این ون مثبت آنے پر دونوں مسافروں کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایک مسافر جدہ سے جبکہ دوسرا کولاالمپور سے کراچی پہنچا تھا۔
نجی نیوز چینل “سماء نیوز” کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرگزشتہ روز مسافروں میں کووڈ کی نئی قسم کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔کورونا ٹیسٹنگ کےلیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس کی فراہمی کے بعد تقریباً22 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔قومی ادارہ صحت نےبھی 2 جنوری کوایڈوائزری جاری کی تھی، ٹیسٹنگ کامقصد کورونا کےنئےویرینٹ کی پاکستان آمد کی روک تھام ہے۔
