چودھری پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن، اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کر دیاگیا، پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے آر آئی سی میں پرویزالٰہی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا،جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کےمزید کچھ ٹیسٹ کرائے جائینگے،پرویز الٰہی کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
