لگتا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات مسترد کیے، الیکشن ٹریبونل


کراچی(قدرت روزنامہ) ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف پی ٹی آئی اور دیگر کو ریلیف ملنے لگا، الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور کرلی۔
جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، حلقہ این اے 242 سے امجد آفریدی، پی ایس 113 کے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں منطور کرلیں۔ ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف احمد اور آزاد امیدوار حلقہ پی ایس 126 سے رفیعہ حسن، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی، این اے 237 سے فضا ذیشان کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔
امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہ دینے پر الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم میمن کی ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیئے۔ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
ٹریبونل نے سربراہ کی الیکشن کمیشن کی بھی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب ریٹرننگ دور بین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں؟ جسٹس عدنان الکریم میمن نے امیدواروں اور وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جاؤ بابا، جاکر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago