نگران وزیراعظم کی ہدایت پر 9مئی سانحے سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر 9مئی سانحے سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی، کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی 14روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی،کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم ہوں گے،کمیٹی 9مئی 2023کے واقعات کا جائزہ لے گی،کمیٹی ایسے واقعات کے آئندہ کیلئے روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی۔
ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی 9مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرے گی،کمیٹی 9مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار، عمل کرنےوالوں کا پتہ لگائےگی۔
