سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں، ثنا اللہ زہری اور اختر مینگل کی اپیلوں پر 8جنوری تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،الیکشن ٹربیونل میں اپیلوں پر سماعت جج ہاشم کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی،مخالف فریق نے جام کمال خان پر اقامہ رکھنے کا اعتراض کیا تھا،وکیل جام کمال نے کہا کہ جام کمال کےاقامے کی مدت 2018میں ختم ہو چکی ہے،الیکشن ٹربیونل کے جج نے جام کمال کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

ٹربیونل نے نواب ثنا اللہ زہری اور اختر مینگل کی اپیلوں کی سماعت 8جنوری تک ملتوی کردی،دونوں سابق وزرااعلیٰ بلوچستان پر اقامہ ہولڈرز ہونے کے اعتراضات ہیں۔

WhatsApp
Get Alert