ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا: مریم اورنگزیب


لاہور(قدرت روزنامہ) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ نے سینیٹ میں قرارداد کی مخالفت جبکہ پی ٹی آئی نے حمایت کی، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں، باہر نکل کر چیخیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے الیکشن رکوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ تک گئے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل میں لکھا میری پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، اصل میں نوازشریف کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، تم نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت ہوں گے، ووٹ ایک بار پھر اچھے دن واپس لانے کیلئے دیا جائے، قائد ن لیگ پہلے کی طرح مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف پاکستان کے عوام کیساتھ ملکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

43 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

56 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago