بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں سلسلہ وار احتجاجی مظاہروں کا اعلان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ نسل کشی کے خلاف دھرنا آج 44 ویں روز سے جاری ہے۔اس دوران جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی رجسٹریشن کی گئی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ میں نہ صرف بلوچ بلکہ کے پی کے، سندھ، سابق فاٹا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اپنے پیاروں کی گمشدگی کی رجسٹریشن کررہے ہیں۔لواحقین نے کہاکہ بلوچستان کے تربت سے نکلنے والی روشنی کی کرن نے پورے پاکستان کے پسماندہ عوام کو ظلم اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت کے نعرے کے ساتھ متحد کیا ہے۔
زندہ رہنے کی جدوجہد کی اس لڑائی میں ہمارے لوگ ہماری امید اور روح ہیں۔بلوچ یکجتی کمیٹی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کا آج 44واں دن ہے جبکہ اس پورے دورانیہ میں ریاست نے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے مزید ظلم و جبر کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 3 جنوری کو اسلام آباد دھرنے سے اس تحریک کے تیسرے فیز کا اعلان کردیا ہے جس میں بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائے گے۔
بیان میں بلوچستان بھر کے احتجاج مظاہروں کا شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق کوئٹہ، شرافی گوٹھ ملیر میں 7 جنوری، کیچ اور پنجگور میں 8 جنوری، قلات، منگچر، سوراب اور مستونگ میں 9 جنوری، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ غازی خان، بارکھان تونسہ، رکھنی اور ملیر (مُراد میتگ) میں 10 جنوری، خاران، بیسیمہ، نوشکی اور دالبندین میں 11 جنوری، کراچی میں 12 جنوری، حب، وندر، اوتھل، آواران اور مشکے میں 13 جنوری، نصیر آباد، سبی، لورالائی اور بولان 14 جنوری، خضدار، نال، وڈھ اور گریشہ میں 15 جنوری، گڈانی، گوادر، اورماڑہ اور پسنی میں 16 جنوری کو احتجاجی مظاہرے ہونگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں کے علاوہ دیگر کسی علاقے میں عوام احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

57 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago