پاکستان کے نام نہاد مین اسٹریم میڈیا میں ہمارے لیے بلیک آﺅٹ جاری ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں میڈیا اور پاکستان کی حکومت اور انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف نکلنے والے لانگ مارچ کو شروع دن سے پاکستان کے نام نہاد مین اسٹریم میڈیا کے بلیک آو¿ٹ کا سامنا رہا ہے۔ جبکہ صرف چند ایک صحافیوں نے اپنے صحافتی فرائض اور ذمہ داریوں کو سر انجام دیتے ہوئے ہمارے مارچ کو کوریج دیا ہے لیکن اب انہیں بھی باقاعدہ تشدد، ہراسگی اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صحافی سمیہ حفیظ، فاطمہ رزاق، محمد عثمان، محراب خالد، حامد میر، اسد طور اور دیگر کو باقاعدہ تشدد، گرفتاری اور ہراسگی کا سامنا ہے اور ان کی زندگیوں کو شدید خطرات بھی لائق ہیں۔صحافیوں کی آواز کو دبانا حق اور سچ کی آواز کو دبانے کے مترادف ہے اور صحافیوں پر دباو¿ ڈالنا باقاعدہ قانوناً جرم ہے۔ ہم صحافیوں پر تشدد کے استعمال اور انہیں ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پاکستان سمیت صحافیوں کی بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عمل کے خلاف آواز بلند کی جائے اور ان صحافیوں کی تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک جانب بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری لانگ مارچ کے حوالے سے پاکستان کے نام نہاد مین اسٹریم میڈیا میں شروع دن سے بلیک آو¿ٹ جاری ہے، اس عوامی تحریک کو دانستہ طور پر کوریج نہیں دی جارہی ہے تو دوسری جانب ریاستی اداروں کی جانب سے ہمارے پر امن لانگ مارچ کا باقاعدہ میڈیا ٹرائل بھی شروع کیا گیا ہے جس میں چند صحافی اس میڈیا ٹرائل میں باقاعدہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جن کا مقصد ہمارے پر امن لانگ مارچ کو متنازعہ کرنا اور مارچ کے پرامن شرکاءکو اشتعال دلانا ہے۔ ان میڈیا ٹرائلز کے ذریعے ریاست بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری مہم کی آواز کو دبا کر اس حوالے سے ہماری نمائندگی اپنے الفاظ میں کرنا چاہتی ہے، جو نہ صرف بلوچ عوام بلکہ اس ملک کے مظلوم طبقے کی آواز کو دبانے کی منظم مہم ہے۔
مزید ان نام نہاد صحافیوں کا مقصد اس مارچ کے حوالے سے عوام اور بین الا قوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، جو صحافت اور صحافتی اصول و ضوابط کی توہین ہے۔ بیان کے آخر میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے حقیقی صحافیوں اور صحافتی انجمنوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس موقع پر اپنا بھر پور کردار ادا کرکے صحافتی معیار اور اصول و ضوابط کو زندہ رکھنے میں غیر جانبدارانہ طور پر صحافتی فرائض کو سرانجام دیں۔ جبکہ ہمارے پر امن لانگ مارچ کے حوالے سے میڈیا بلیک آو¿ٹ اور میڈیا ٹرائل کا باقاعدہ نوٹس لیا جائے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago