زوردار دھماکہ ہوا اور مکان کی چھت خواتین پر آ گری، ہسپتال منتقل

بھکر (قدرت روزنامہ) بھکر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین شدید زخمی ہو گئیں .


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ محلہ سردار بخش میں پیش آیا جہاں تین خواتین گھر پر موجود تھیں کہ اچانک بوسیدہ چھت زوردار دھماکے سے ان پر آ گری اور وہ بھاری ملبے تلے دب گئیں .

اہل علاقہ نے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور بھاری ملبہ ہٹا کر خواتین کو نکالا جو شدید زخمی ہو چکی تھیں جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں