کراچی میں تیزاب گردی کا دردناک واقعہ، ماں جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ملزم نے گھر میں گھس کر ساابق بیوی اور اس کی ماں پر تیزاب پھینک دیا .


پولیس کے مطابق تیزاب کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون نے بتایا کہ ان کا سابق شوہرسے 6 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد سے وہ اپنی ماں کے گھر میں رہائش پذیر تھیں، زخمی خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا سابق شوہر اسے دھمکیاں بھی دیتا تھا اور چند روز قبل بھی اس نے دھمکی دی اور اس واقعے میں اس کا سابق شوہر ملوث ہے .

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں 2 نوجوان داخل ہوئے اور زخمی خاتون پر تیزاب پھینکا، جس سے ان کا ہاتھ متاثر ہوا اور اس دوران ان کی والدہ نے بھی مزاحمت کی تو انھوں نے بزرگ خاتون پر بھی تیزاب پھینکا اور انھیں دھکا دیا تو وہ سر کے بل زمین پر گر گئیں . پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کے چہرے پر تیزاب اور سر کے عقب میں زخم کا نشان ہے اور شبہہ ہے کہ وہ سر پر لگنے والی گہری چوٹ سے دم توڑ گئیں لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل وجہ کا تعین ہوجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں