پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات بھی مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونل نے صنم جاوید کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کیں۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔ انہوں نے مریم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert