پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں جنگی جہاز تعینات کردیئے

کراچی(قدرت روزنامہ) پاک بحریہ نے میری ٹائم سکیورٹی کے بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عرب میں تعینات کردیا ہے .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے ، پاک بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے .


ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے .

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کرتے ہیں ، پاک بحریہ خطے میں بحری امن رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں