طیبہ گل کے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزامات پر سابق چیئرمین نیب سمیت 12 افراد کو طلب کرلیاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انسداد ہراسیت محتسب اسلام آباد نے طیبہ گل کو ہراساں کرنے کے الزام پر سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور دیگر کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .

تفصیلات کے مطابق طیبہ گل نے ہراساں کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست پر انسداد ہراسیت محتسب میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا اور دعویٰ کیا کہ نیب افسران نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بنالی، جاوید اقبال نے درخواست سننے کے لیے غیراخلاقی حرکات کرنے کا کہا اور بلیک میل کیا، کیس نہ سننے کی دھمکی دی، شہزاد سلیم نے جھوٹا مقدمہ بنوایا ،جھوٹامقدمہ بنانے کے بعد نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر وغیرہ نے گرفتار کیا اور لاہور لے کر گئے جہاں دیگر نیب افسران کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جس کی بنیاد پر ہمیں خاموش رہنے کیلئے بلیک میل کیاجاتا رہا، ان ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے .

ادارہ محتسب برائے خواتین نے طیبہ گل کی جانب سے لگائے گئے الزامات ریکارڈ کر لیے اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سمیت 12 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا . انسداد ہراسیت محتسب نے نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر کو بھی نوٹس کر دئیے .

. .

متعلقہ خبریں