وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس کی معیاد پانچ سال مقرر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئے ممنوعہ بو ر اسلحہ لائسنس کے اجرا کی فیس 10ہزار500مقرر کی گئی ہے جبکہ غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس چھ ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے فیس آٹھ ہزار جبکہ غیرممنوعہ  اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے فیس چار ہزار مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دو لائسنسز کے حصول کے لئے کم از کم ایک لاکھ کا سالانہ ٹیکس فائلر ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے 50ہزار کا ٹیکس فائلر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔صدر مملکت اور وزیراعظم غیر ممنوعہ بور کے دو اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو بھی دو لائسنس مل سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارئے اعلیٰ ، گورنرز اور اراکین اسمبلی بھی دو لائسنس حاصل کرسکیں گے۔گریڈ 22کے وفاقی سیکرٹریز بھی ممنوعہ بور کے لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ گریڈ 21کے افسران کو متعلقہ محکمہ کے سربراہ سے این سی او سی لینا ہوگا۔ممنوعہ بور لائسنس کے اجرا کا اختیار وزیر داخلہ جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

7 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

15 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

43 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago