پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں گاڑی اور مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے .
ڈی پی او کرم محمد عمران نے بتایا کہ صدہ بازار کے قریب مسافر کوچ اور کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی بھی ہوئے .
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، 2 سیکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی .
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے .
. .