مری اور گلیات کے موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مری اور گلیات اور قرب و جوار میں کہیں کہیں بادل چھائے ہوں گے، اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

پیر کے روز ہلکی بارش اور رات کے وقت برف باری کے امکانات ہیں، منگل کے روز آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہوں گے، صبح کے وقت برف باری کا بھی امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بدھ کے روز موسم سخت سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جب کہ جمعرات کے روز بھی سردی کی شدت برقرار رہے گی اور موسم خشک ہوگا۔

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق مری میں سیاحوں کی سہولیات کے لیے 13 فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ موسم سے متعلق معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔

دوسری طرف ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert