اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور انہوں نے نیپال میں 8000 میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر کے کارنامہ انجام دے دیا۔شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح 8163 میٹر بلند مناسلو چوٹی کو سر کیا، یہ ان کے کیرئیر کی چوتھی چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی 8000 میٹر سے زیادہ ہے جو کہ اس ایج گروپ میں ریکارڈ ہے، وہ کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے
کم عمر ترین جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز کے والد کاشف سلمان نے بتایا شہروز کاشف مکمل فٹ اور پرجوش ہیں، وہ دو روز تک بیس کیمپ میں پہنچیں گے۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کوہ پیما شہروز کاشف کو مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان کوہ پیما نے دنیا میں 8000 میٹر سے بلند چوتھی چوٹی سر کی ہے جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔
دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…