پاکستانی ٹی 20 ٹیم کل نیوزی لینڈ روانہ ہو گی، سکواڈ میں کون کون شامل؟
سڈنی (قدرت روزنامہ) قومی ٹی 20 سکواڈ کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ میں بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑی کل وطن واپس آ جائیں گے جن میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا ، حسن علی، فہیم اشرف کی بھی کل وطن واپسی ہو گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شاہینوں کو وائٹ واش کردیا تھا۔
