سی ٹی ڈی ان ایکشن ، پنجاب بھر سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کے محکمہ سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 39 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اس دوران سی ٹی ڈی نے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد وں کو گرفتارکیا گیا ، جن میں مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ شامل ہیں اس کے علاوہ حافظ آباد سے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والے مشالی خان کو گرفتار کیا گیا ، جس کے قبضے سے چندے کی رسیدیں ، کاربن پیپر اور9 ہزار 250 روپے بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حافظ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزم ممنوعہ لٹریچر تقسیم کر رہا تھا ، اس کے قبضے سے شناختی کارڈ اور 1600 روپے بھی برآمد ہوئے جب کہ فرقہ ورانہ وال چاکنگ کرنے والے کاشف محمود اور منصور احمد نامی 2 افراد کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے3 مبینہ خودکش بمبار گرفتار کرلیے، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشتگرد غیرملکیوں کے قافلے پر خودکش حملے کی سہولتکاری میں ملوث تھے ، تربت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران 3 مبینہ خودکش بمبار گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگرد غیرملکیوں کے قافلے پر خودکش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے آپریشن کیا، فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی ہلاک کردیے گئے، فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاران کے قریب آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

10 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

19 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

29 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

55 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

1 hour ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago