کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈائو ن ٗبڑے پیمانے پر گرفتاریاں

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ اینٹی کرپشن نے مختلف شہروں میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف بڑا کریک ڈائو ن کرتے ہوئے کرپشن اور رشوت ستانی کے مختلف واقعات میں 6 سرکاری ملازمین کوگرفتار کرکے رشوت کی مد میں وصول کئے گئے ہزاروں روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن نے بارانی یونیورسٹی چکوال کے فیلڈ آفیسر خالد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے زیتون کی فصل کی مد میں سرکاری خزانہ کو 48لاکھ کا نقصان پہنچایا ۔ملزم نے معاہدے برعکس زیتون کی ناقص فصل کاشت

کرکے خزانہ سرکار کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ پنجاب بہاولپور کے موضع پکی وار سے لمبردار کو مقدمہ نمبر 8/21 میں گرفتار کیا گیا۔سول کورٹ یزمان کا بالیف اصغر علی پانچ ہزار رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار ہوا ۔فیصل آباد سے جعلی دستاویزات پر ٹیچر بھرتی ہونے والے نعیم جاوید کوبھی گرفتار کر لیاگیا ۔ملزم کو گریجویشن کی جعلی ڈگری پر محکمہ تعلیم میں ٹیچر بھرتی کیا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیاں سے پٹواری خانزادہ کوعدالتی حکم پر گرفتارکر لیا گیا ،پٹواری کوٹلی ستیاں نے جعلی بیع نامہ تیار کرکے زمین کا انتقال کیا۔ عدالت نے ملزم کو تین سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ٹی ایم اے ساہیوال سے سینٹری ورکر خرم شہزاد کوبیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 31/21میں محکمہ آبپاشی کے ہیڈ کلرک کو بھی گرفتار کر لیا۔

Recent Posts

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

7 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

35 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

1 hour ago