’ہمسفر‘ کی کہانی منفرد نہیں تھی، صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا، فواد خان


کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان نے اپنے کیریئر کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اس ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا بلکہ اُنہوں نے صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا۔فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق چند انکشافات کیے۔
فواد خان نے کہا کہ “جب مجھے ’ہمسفر‘ کی آفر ہوئی تھی تو میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، مجھے تین بار اسی ڈرامے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے دو بار انکار کردیا تھا”۔
اداکار نے کہا کہ “اس ڈرامے کی کہانی منفرد نہیں تھی، دیگر ڈراموں کے جیسی کہانی تھی، اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھی مجھے ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا”۔
اُنہوں نے کہا کہ “یہ ڈراما صرف پیسوں کی خاطر کیا تھا جبکہ یہ ڈراما اپنی کاسٹ اور اپنے گانے کی وجہ سے مقبول ہوا تھا، ڈرامے کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں”۔ فواد خان نے مزید کہا کہ “اس ڈرامے نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا”۔

واضح رہے کہ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، یہ ڈراما پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

Recent Posts

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

4 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago