باراتیوں کی بس الٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی

مستونگ (قدرت روزنامہ) مستونگ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نیتجے میں بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب باراتیوں کی بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے سبب 16 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو مستونگ سے کوئٹہ کے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert