توقع ہے مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کے حوالے سے مفید ثابت ہوگا: افغان وزیر خارجہ کا بیان آ گیا

کابل (قدرت روزنامہ) کابل پہنچنے کے بعد پاکستان کی ممتاز دینی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وفد نے امارت اسلامیہ کی کابینہ کے بعض ارکان کی موجودگی میں نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی .
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے مذکورہ ملاقات کے بعد کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے اور توقع ہے کہ ان کا دورہ کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کے حوالے سے سود مند ثابت ہوگا .


مولوی امیرخان متقی نے مزید کہا کہ وفد کے حجم کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستانی طرف سے اہم پیغام لے کر آئے ہوں گے کہ وہ امارت اسلامیہ کے قائدین تک پہنچائیں . وہ ایک ایسے وقت میں افغانستان آئے جب امارت اسلامیہ نے اس سے قبل دنیا بالخصوص پڑوسی ممالک سے مسائل اور تنازعات بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کا پیغام دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں