توقع ہے مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کے حوالے سے مفید ثابت ہوگا: افغان وزیر خارجہ کا بیان آ گیا

کابل (قدرت روزنامہ) کابل پہنچنے کے بعد پاکستان کی ممتاز دینی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں وفد نے امارت اسلامیہ کی کابینہ کے بعض ارکان کی موجودگی میں نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔
افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے مذکورہ ملاقات کے بعد کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے اور توقع ہے کہ ان کا دورہ کابل اور اسلام آباد کے تعلقات کے حوالے سے سود مند ثابت ہوگا۔
مولوی امیرخان متقی نے مزید کہا کہ وفد کے حجم کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستانی طرف سے اہم پیغام لے کر آئے ہوں گے کہ وہ امارت اسلامیہ کے قائدین تک پہنچائیں۔ وہ ایک ایسے وقت میں افغانستان آئے جب امارت اسلامیہ نے اس سے قبل دنیا بالخصوص پڑوسی ممالک سے مسائل اور تنازعات بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کا پیغام دیا تھا۔

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

1 min ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

15 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

20 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

24 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

28 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

38 mins ago