باجوڑ؛ پولیو سیکیورٹی پر تعینات پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سیکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تمام شہید اور زخمی پولیس اہلکار ہیں، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی پر حملہ ہوا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago