شعیب ملک، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے
کراچی(قدرت روزنامہ) شعیب ملک، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے۔
آل راؤنڈر شعیب ملک نے آسٹریلیا میں ٹیم کے وائٹ واش ہونے کے باوجود ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کا ٹیسٹ ٹور دونوں کی اولین آزمائش تھی۔
– Dear @MHafeez22 & @WahabViki you are doing a great job, you guys have been discussing a lot about our A Team tours, I believe our Ateam is ready when it comes down to ODI & Test cricket. Now let’s make a national team out of these boys…
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 7, 2024
شعیب ملک نے اپنے دونوں سابق ٹیم ساتھیوں کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اور وہاب آپ دونوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں، آپ نے ہماری اے ٹیم کے ٹورز کے بارے میں بہت زیادہ غور کیا تھا، مجھے یقین ہے کہ جب ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کا وقت آئے گا تو ہماری اے ٹیم بھی تیار ہوگی، ان لڑکوں میں سے ہی قومی ٹیم تیار کریں۔
