فلم ‘انیمل’ کے اداکارنے خودکشی کرنیوالی لڑکی کو بچالیا
ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم انیمل کے اداکار کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر خودکشی کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کو بچایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن فلم انیمل میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار منجوت سنگھ نے سال 2019 میں ایک لڑکی کی جان بچائی تھی جس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اداکار کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچایا۔
