آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں واضح کمی کا امکان ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے .

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہآئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے .

سٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنا بتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے . دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں .

علاوہ ازیں ملکی تجارتی خسارہ بھی تیزی سے کم ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا اخراج کنٹرول ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں