بلوچستان کو پولیس اسٹیٹ بنایا جارہا ہے،رحمت بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے تھانے میں گرفتار طلباء سے ملاقات کی اور انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبد الصمد رند اور پارٹی کے کوئٹہ کے سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند بھی ہمراہ تھے رحمت صالح بلوچ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے احتجاج پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پولیس اسٹیٹ بناکر حق کے لیے جمہوری احتجاج کے راستے بند کیے جارہے ہیں نااہل حکومت کی ایماء پر معصوم طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ نمائندوں کو بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں جو اقتدار میں ہیں وہ اسے بچانے اور جو باہر ہیں وہ اسے حاصل کرنے کے لیے نوراکشتی میں مصروف ہیں

Recent Posts

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

1 min ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

6 mins ago

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

16 mins ago

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

29 mins ago

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…

39 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…

45 mins ago