اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے 12جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ 5 جی اگلے سال جولائی میں شروع کیا جائے گا اور 300میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ ان کی وزارت ٹیلی کام کمپنیوں کے دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے 12جنوری 2024سے ایک اور اقدام شروع کرے گی جس کے تحت صارفین کو جدید ترین ماڈل فون آسان قسطوں پر ملیں گے، قسطوں پر آئی فون پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ قسط ادا کرنے میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹمز (ڈی آئی آر بی ایس )کی طرز پر ہینڈ سیٹ کو بلاک کر دے گی۔ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کا مقصد ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کی ترغیب دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمارٹ فون کی رسائی میں توسیع ہوتی رہے، اس پالیسی کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو قسطوں کے منصوبوں کے ذریعے صارفین کو براہ راست اسمارٹ فونز پیش کرنے کا موقع ملے گا، اس طرح پاکستان میں خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں میں موبائل براڈ بینڈ کے فوائد کو وسعت ملے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…
کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…