آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ معاشی کامیابیوں کا تعین کریگا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کا آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ معاشی کامیابیوں کا تعین کریگا۔2023 پاکستان کیلیے بدترین معاشی اتارو چڑھائو کا سال رہا، سال کے آخر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 68,131ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 334 کی ریکارڈ سطح تک گرا، جو کہ سال کے آخر تک قدر میں بہتری کے ساتھ 279 پر پہنچا، مئی کے مہینے میں منگائی 29 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی، پہلی ششماہی کے دوران شدید ترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچا، تاہم جولائی میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے۔
نئے سال کے آغاز میں یہ اہم سوال ہے کہ 2023 میں بدترین اتار چڑھائو کا شکار رہنے والی معیشت کیا اب بہتری اور استحکام کی جانب گامزن ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ سال2024 کا پہلا امتحان فروری میں الیکشن اور سیاسی استحکام ہے، دوسرا امتحان الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کی جانب سے معاشی پالیسیوں کا وہ مومینٹم برقرار رکھنا ہے جو نگران حکومت قائم کرچکی ہے، تیسرا اہم فیکٹر عالمی معاشی حالات ہیں، تاہم، ایک موہوم سی امید ہے کہ 2024 گزشتہ سال سے کچھ بہتر ثابت ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago