دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دعا دی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی اور عوام پولیو ویکسین کے حوالے سے کسی بھی منفی پروپیگنڈے کے دھوکے میں نہ آئیں، جامعہ الازہر اور دنیا بھر کے علماء کرام پولیو کے انسداد کے پروگرام کی توثیق کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پیر 8 جنوری کی صبح خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

7 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

10 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

19 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

31 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

38 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

38 mins ago