تاحیات نااہلی کیس فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے تاحیات نااہلی کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا، جس پر 6 ججز نے اتفاق جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے،
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو درست قرار دیا اور لکھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی نااہلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقراررہنے تک رہے گی۔انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ’آئین میں 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہے، نااہلی اس وقت تک ہے جب تک عدالت کاڈیکلریشن موجود ہے‘۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ ’اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں‘۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے چھ ججز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ’عدالت کے پاس آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں ہے، الیکشن ایکٹ 62 (1) ایف میں نااہلی کی مدت پانچ سال ہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا قانون فیلڈ میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اقامہ کیس میں تاحیات نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی بھی ختم ہوجائے گی اس کے علاوہ جہانگیر ترین سمیت متعدد اُن سیاسی رہنماؤں کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی جن کی سزا کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔
اکثریتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا چھ رکنی بینچ سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے، عدالتی ڈیکلریشن کے ذریعے 62 ون ایف کی تشریح اس کودوبارہ لکھنے کے مترادف ہے اور ڈیکلیریشن دینے کے حوالے سے کوئی قانونی طریقہ کارموجود نہیں ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

8 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

9 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

9 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

9 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

10 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

10 hours ago