لاہور (قدرت روزنامہ)بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا مگر ملاقات نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کرا دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے، مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پُراُمید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو، اُمید کرتا ہوں کل شاید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا، رات انٹرنیٹ ڈاؤن کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…
لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…
لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…
لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…