عدلیہ وقار کی بحالی کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور (قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں کمزور کے لیے انصاف نہیں، عدلیہ وقار کی بحالی کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔

پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق سراج الحق کا کہنا ہے کہ جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں جمہوری استحکام نہیں چاہتیں، بعض سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، کچھ سیاسی پارٹیاں الیکشن نتائج سے متعلق بھی این آر او کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مضبوط اور مستحکم حکومت کا قیام ضروری ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔

WhatsApp
Get Alert