سندھ میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار ایم کیو ایم اور ن لیگ کا مشترکہ ہوگا،امین الحق

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزارت اعلیٰ کا امیدوار ایم کیو ایم اور ن لیگ کا مشترکہ ہوگا .

کراچی میں لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ مؤقف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ن لیگ کے ساتھ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے ہیں، سندھ میں کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے ہم ملکر چلیں گے .

امین الحق نے یہ بھی کہا کہ لاہور، راولپنڈی میں میٹرو بس صوبائی حکومت نے بنائی، آصف زرداری با اختیار صدر تھے کیا کراچی حیدرآباد موٹروے بنا کر دیا .

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 میں مصطفیٰ کمال دو ماہ سے مہم چلا رہے ہیں، سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم ن لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم ن لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی .
امین الحق نے کہا کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی، ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے، ہماری گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے بھی بات چل رہی ہے .

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ ن لیگ ایم کیو ایم کے اتحاد کا وژن سندھ کی ترقی ہے، سندھ میں 15 سال میں 22 ہزار ارب روپے ترقیاتی فنڈز آیا اور سندھ کے حالات دیکھیں تو 22 سو ارب لگے نظر نہیں آتے، ملک کو ترقی دینے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، سندھ کےعوام کو حقوق دلانا ہیں، کثیر الجماعتی اتحاد بن رہا ہے .

رانا مشہود نے کہا کہ ایک ایک نشست پر سفارشات فائنل کرلی ہیں، فیصلہ اور اعلان ایک ہے کہ جبر لوٹ مار کی سیاست نہیں چلنے دینی، حتمی سفارشات قیادت کو بھیج دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں