پرویز خٹک بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا،لیاقت خٹک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک بتائیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، وہ اپنے بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا۔

نوشہرہ مانکی شریف میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 89 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوارلیاقت خان خٹک کا کہنا تھا کہ سب کو برا کہنے والے میرے بھائی پرویز خٹک کے دعوؤں سے تو ایسا معلوم ہورہا ہے کہ وہ کل یہ بھی دعویٰ کرے گا کہ پاکستان قائد اعظم نے نہیں میں نے بنایا ہے۔

لیاقت خٹک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا سگا بھائی پرویز خٹک بتائے تم نے اقتدار کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، مجھے تو پارٹیاں بدلنے پر تم نے مجبور کیا، پرویز خٹک اپنے بھائی کا اپنا نہ بن سکا وہ کسی اور کیا بھلا چاہے گا۔

یادرہے کہ لیاقت خٹک سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ سے پی کے 89 کے حلقہ سے امیدوار ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago