تاحیات نااہلی ختم کرنے پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی رد عمل جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہےکہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا لندن پلان کا حصہ ہے ۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائی نے ڈیڑھ برس پہلے ہی بتا دیا تھا ، لندن میں معاہدہ کیا ہواہے جس کے تحت سب کچھ سکرپٹ کے مطابق چل رہاہے ،ہمیشہ پر امید رہنا چاہیے ، ججز نے انصاف دینے کا عہدکیا ہواہے ۔

WhatsApp
Get Alert