پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے دو رہنماوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں .
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت ہوئی ، ٹریبونل نے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا ، ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے .
دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیئے گئے .
. .