عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور


اسلام آباد / کراچی / لاہور(قدرت روزنامہ) عام انتخابات 2024 میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں پر الیکشن ٹریبیونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔ ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 117 سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی اپیل منظور کرلی۔
پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن (گڈ خان )، قصور کے صوبائی حلقے سے پی ٹی آئی کی ناصرہ میو، این اے 131 سے مقصود احمد کی اپیلیں بھی منظور کرلی گئیں۔ راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی احکامات پر پولیس فواد کو الیکشن ٹربیونل کے گیٹ تک لائی لیکن پیش کیے بغیر واپس اسلام آباد لے گئی۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ یہ کیا ڈرامہ ہے فواد کو ہائی کورٹ گیٹ سے کیوں واپس لے گئے۔ عدلت نے فواد چوہدری اپیلوں کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پشاور
الیکشن ٹریبیونل نے پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ اپیلیٹ ٹربیونلز نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی کی اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے ان کے کاعذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
کراچی
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر کی درخواست مسترد کردی۔درخواستگزار کی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔
جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ قانون بتایا جائے جس میں کاغذاتِ نامزدگی کا تعلق انتخابی نشان سے ہو۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago