سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ، کنٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم پنشن اکاونٹ میں حصہ ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی ، ریٹائرمنٹ پر جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کر کے ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ،کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا ،
